Get Alerts

حکومتی اتحاد میں دراڑ کا دعویٰ: 'پی ٹی آئی کے درجنوں ایم این ایز نے نواز شریف سے رابطے کرنا شروع کردیئے'

حکومتی اتحاد میں دراڑ کا دعویٰ: 'پی ٹی آئی کے درجنوں ایم این ایز نے نواز شریف سے رابطے کرنا شروع کردیئے'
دنیا نیوز کے لندن میں موجود صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے درجن سے زائد اراکین اسمبلی اور وزرا نواز شریف سے ملنے کے لئے وقت مانگ رہے ہیں اور اس حوالے سے انہیں نواز شریف کی ہاں کا انتظار ہے۔

https://twitter.com/azharjavaiduk/status/1313875773128871936

اظہر جاوید کے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ پیش رفت آج مولانا فضل الرحمنٰ اور مریم نواز کی جاتی عمرہ میں جاری ملاقات کے دوران ہوئی ہے۔ اور یہ رابطے اس بڑی ملاقات کے دوران کیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  جاتی عمرہ میں مریم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمٰن کے وفد کی ملاقات ہو رہی ہے جس میں نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ہیں۔