Get Alerts

ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نیا ریکارڈ بنا دیا

ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نیا ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023  میں اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو  81 رنز سے شکست دے کر بھارتی سر زمین پر نئی تاریخ رقم کر دی۔

نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی کے بعد  بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم ہوئی کیوں کہ پاکستان نے بھارت میں  پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کا میچ جیتا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے بھارتی سر زمین پر ون ڈے ورلڈکپ کے 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میچز میں ہی گرین شرٹس کو شکست ہوئی تھی۔1996 کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو بنگلور میں بھارت نے ہرایا تھا جبکہ 2011 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو موہالی کے مقام پر بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

گزشتہ روز ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

49 اوورز میں پاکستان کی پوری ٹیم286 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سعودشکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے بازوں میں رہے۔

اوپنر فخر زمان ایک بار ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کراپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق بھی 15 رنز بنا کر چلتے بنے

کپتان بابر اعظم 5 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد 9 رنز بناسکے، محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاداب خان 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لاڈے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان کے خلاف میچز کھیلے ہوئے ہیں یہ تجربہ کام میں لائیں گے اور کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان با بر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں فخر اور امام اوپننگ کریں گے۔ آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور 290 سے زائد سکور کرکے اچھا ہدف دینے کی کوشش ہوگی۔