Get Alerts

نواز شریف قوم کے نجات دہندہ بن کر آ رہے ہیں:خواجہ آصف

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چار سالہ دور تباہی کا دور تھا۔ ہم نے بہت ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن کئی جگہوں پر ہم ٹھیک کر پائے ہیں اور کہیں پر نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔نواز شریف کے جانے کے بعدپی ٹی آئی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا۔ 

نواز شریف قوم کے نجات دہندہ بن کر آ رہے ہیں:خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو ملک و قوم کے نجات دہندہ بن کر آ رہے ہیں واپس آ رہے ہیں۔ نواز شریف  چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔ پی ٹی آئی کا 4 سالہ دور اقتدار مہنگائی کے جہنم کی وجہ بنا۔ پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو معاشی خطرات سے بچایا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں بجلی کا یونٹ 11 روپے تھا جو اب 56 روپے ہے۔ نواز شریف دور میں ڈالر 100 روپے، روٹی 5 روپے کی تھی۔ن لیگ دور میں 65 لاکھ افراد کو روزگار دیا گیا۔ نواز شریف کے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا گیا۔ پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا۔ سابق وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنا اہل قرار دیا گیا۔   نواز شریف کو نااہل قرار دے کر اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ ایسا سلوک تو بدترین ملزموں سے بھی نہیں کیا گیا۔ 

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چار سالہ دور تباہی کا دور تھا۔ ہم نے بہت ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن کئی جگہوں پر ہم ٹھیک کر پائے ہیں اور کہیں پر نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔ نواز شریف کے جانے کے بعدپی ٹی آئی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا۔ 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رات کو آر ٹی ایس بیٹھ گیا اور جو لائے وہ اسکے گلے پڑ گیا۔یہ مکافات عمل ہے۔ اب نواز شریف واپس آرہا ہے اور چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنے گا۔سارے مسئلے حل ہو جائیں گے کیونکہ آپ ماضی کا جائزہ لیں تو ہر دور میں کامیاب ہوا۔ اس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ معشیت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ کرپشن کا گراف نیچے آیا۔ جن لوگوں نے نواز شریف کے ساتھ برا کیا عوام بتائیں کیا یہ ٹھیک تھا۔