Get Alerts

طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کردیا

طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کردیا

طالبان کی جانب سے نئی عبوری حکومت کے ابتدائی اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔


طالبان کے ترجمان کے ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق محمد حسن اخوند عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کے سربراہ محمد یعقوب مجاہد  کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ سراج الدین حقانی وزیر داخلہ، ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اللہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔


اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے طالبان ترجمان کا کہنا تھا ملا امیر خان متقی قائم مقام وزیر خارجہ ہوں گے۔ قاری دین محمد حنیف قائم مقام وزیر خزانہ ہوں گے۔ ملا فضل اخوند افغانستان کے چیف آف آرمی سٹاف ہوں گے۔ ملا عبد الحق وثیق کو این ڈی ایس سربراہ بنایا گیا ہے۔

(خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں)