کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔
وزیرعظم ہاؤس میں مشکوک شخص کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشکوک شخص کے وزیر اعظم ہاؤس میں داخل ہونے سے متعلقہ سیکیورٹی کارکردگی پر سوال اٹھ گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشکوک شخص تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیر اعظم ہاؤس داخل ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں کہ مشکوک شخص کس طرح وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔ اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ مشکوک شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔
سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مشکوک شخص کو صبح11بج کر 45 منٹ پر نیشنل پریس کلب کے قریب دیکھا گیا۔ 11بج کر 27 منٹ پر یہ ایکسپریس چوک پہنچا۔ 11بج کر 37 منٹ پر پی ٹی سی ایل ایکسچینج،11بج کر 47 منٹ پر گلشن جناح،سیکرٹریٹ چوک کے بعد 12بج کر ایک منٹ پر وزیر اعظم ہاؤس کے قریب ایس ایس جی لائنز پر دیکھا گیا۔
یادرہے مشکوک شخص جہاں جہاں پھرتا یہ ریڈ زون کا علاقہ ہے۔