اسلام آبادمیں CTD اہلکاروں کی مشکوک کار سوار نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ، نوجوان ہلاک

اسلام آبادمیں CTD اہلکاروں کی مشکوک کار سوار نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ، نوجوان ہلاک
اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان ہلاک ہوگیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار نوجوان کو سی ٹی ڈی اہلکاروں کی طرف سے 22 گولیاں سامنے سے ماری گئی ہیں۔

واقعہ اسلام آباد کے علاقہ جی ٹین میں پیش آیا جہاں اے ٹی ایس اہلکاروں کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار ایچ 13 میں ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچے، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا۔سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ گاڑی والے نے ان پر فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، نوجوان کو 22 گولیاں لگیں،ترجمان پمز وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے مطابق سامنے سے گولیاں ماری گئی ہیں۔

وقوعہ کےمتعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ کی کاپی بھی سامنےآئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی گاڑی میں ایک سب انسپکٹراور4 جوان سوار تھے،اہلکارایچ 13 میں ڈکیتی کی اطلاع پرموقع پرپہنچے تھے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نےگاڑی کوروکنےکی کوشش کی، نہ رکنےپر اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا ، سب انسپکٹر کا کہنا ہے گاڑی والے نے ان پر فائرنگ کی،اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے نوجوان کو 22گولیاں لگیں جبکہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑی سے کوئی اسلحہ نہیں ملا۔

نوجوان کا نام اسامہ ندیم ہے اور وہ ورچول یونیورسٹی کا طالبعلم تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پانچوں اہلکاروں کو تحویل میں لےلیا گیا ہے۔