اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں فنڈ یا خیرات اکٹھا کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے دفعہ 144 نافذ کی ہے اور ایسی سماجی، فلاحی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں کو فنڈ یا خیرات اکٹھی کرنے سے منع کر دیا ہے جو کہ انتظامیہ کی نگرانی والی فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ حکم اجراء سے دو ماہ تک کے عرصہ کے لئے نافذ العمل ہے۔
خیال رہے دسمبر 2012ء کو بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملک بھر کی تمام این جی اوزپر پابندی لگا کر ان کے فنڈز کا آڈٹ کرانے کیلئے پیر کو رٹ دائر کردی گئی تھی۔
اس کے علاوہ متعدد این جی اوز رجسٹرڈ ہی نہیں لہٰذا عدالت سے استدعاہے کہ رجسٹرڈ این جی اوز پر پابندی لگاکران کے فنڈزکا آڈٹ کرانے کاحکم دیاجائے۔ اور جورجسٹرڈ نہیں ہیں ان پر مستقل پابندی لگاکر کارروائی کا حکم دیاجائے۔