پی ٹی آئی رہنما صالح محمد کے سکیورٹی گارڈ کی اسلام آباد میں فائرنگ، دونوں کو حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما صالح محمد کے سکیورٹی گارڈ کی اسلام آباد میں فائرنگ، دونوں کو حراست میں لے لیا گیا
پی ٹی آئی رہنما صالح محمد کے سکیورٹی گارڈ کی اسلام آباد میں فائرنگ، صالح محمد سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس نے صالح محمد سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر تھانہ سیکرٹریٹ میں بند کر دیا ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد میں ایم این اے صالح محمد کے علاوہ ان کے دو سکیورٹی گارڈز اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی  گرفتاری کے وقت پولیس کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1583399890540904448

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں آج 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں ان کو قومی اسبلی کی نشست سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔