Get Alerts

گوگل نے جی میل میں ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا

نئے فیچر کا مقصد ہی مصروف افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کے لیے سمارٹ فون میں مسلسل طویل ای میلز کو پڑھنا مشکل ہوتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین تیزی سے کسی ای میل کے اہم نکات کو جان کر اس کے مطابق جواب دے سکیں گے۔

گوگل نے جی میل میں ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے کسی بھی ای میل کو پڑھنے کی بجائے آپ اس کا خلاصہ یا سمری دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے طویل ای میلز کے اہم نکات تیار کر دے گا۔

رپورٹ کے مطابق فیچر کا مقصد ہی مصروف افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کے لیے سمارٹ فون میں مسلسل طویل ای میلز کو پڑھنا مشکل ہوتا ہے۔

اس فیچر کی بدولت وہ افراد تیزی سے کسی ای میل کے اہم نکات کو جان کر اس کے مطابق جواب دے سکیں گے۔

اس فیچر کے لیے جی میل ایپ میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

summarize this email نامی اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور اس کا اشارہ جی میل ایپ کے کوڈ میں ملا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

خیال رہے کہ جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک نیا چیٹ سٹائل ریسپانس انٹرفیس بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے جی میل کی ای میلز پر ریپلائی کرنے کا تجربہ کسی میسجنگ ایپ جیسا ہو جائے گا۔

ابھی جی میل پر جب کسی ای میل پر ریپلائی کیا جاتا ہے تو ایک نئی ریپلائی ونڈو اوپن ہوتی ہے جس میں اوپر موجود تفصیلات ٹکڑوں میں نظر آتی ہیں۔

مگر اس نئے فیچر سے جب آپ ریپلائی بٹن پر کلک کریں گے تو اوپر موجود ای میل واٹس ایپ میسج پر ریپلائی کی طرح نظر آئے گی۔

اس سے ای میل پر موجود پیغام کو پڑھ کر اس پر جواب دینے میں مدد ملے گی اور یہ یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ ای میل میں کیا لکھا تھا۔

اس طرح کا ڈیزائن اب تک میسجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ میں ہی نظر آتا ہے۔