Get Alerts

گوگل کا اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا فیچر متعارف کرادیا۔

گوگل کا اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان

سرچ انجن گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نیا فیچر سرکل ٹو سرچ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا فیچر متعارف کرادیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کے اس نئے فیچر سے صارفین اپنے فون میں کہیں بھی سرکل بنا کر یا ہائی لائٹ کرکے سرچ کرسکیں گے۔ یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ فیچر آغاز میں چند فونز میں ہی دستیاب ہو گا تاہم اس فیچر کو استعمال کرنے والے افراد کو الگ سے ایپس اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے ویڈیوز، تصاویر، کسی ایپ یا میسجنگ کے دوران کسی بھی سوال کا جواب جاننا ممکن ہو گا۔ مثال کے طور پر کسی ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے گرد سرکل بنانے سے تفصیلات جاننا ممکن ہو جائے گا۔

یہ فیچر کافی حد تک گوگل لینس سے ملتا جلتا ہے مگر سرکل ٹو سرچ کو استعمال کرنے کے لیے گوگل ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ صرف ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے پر یہ فیچر کام کرنے لگے گا۔