ڈیلی میل نے شہباز سے معافی مانگ لی توشہ خانہ کیس ٹوئسٹ | ارشد جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی | باجوہ سے ایم کیو ایم

ڈیلی میل نے شہباز سے معافی مانگ لی توشہ خانہ کیس ٹوئسٹ | ارشد جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی | باجوہ سے ایم کیو ایم
ان کے پچھلے پانچ سال کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے پورے پانچ سال میں مجموعی طور پر 2 کروڑ کی گھڑیاں بیچی ہیں۔ عمران خان کی رسیدیں جعلی ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی غلط گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

پاکستانی سیاست سے نواز شریف کی طرح شہباز شریف کو مائنس کرنے کے لیے منی لانڈرنگ والے کیسز بنائے گئے تھے کیونکہ عمران خان کو شہباز شریف سے سب سے زیادہ خطرہ تھا کہ پاکستان میں جب بھی مفاہمت کی بات ہونی ہے وہ شہباز شریف کے ذریعے ہی ہونی ہے۔

جے آئی ٹی میں میں نہیں سمجھتی کہ کچھ ہوگا، ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے نئی بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو میں تب مانوں گی جب ان تمام لوگوں کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا جنہیں اس قتل میں نامزد کیا گیا ہے، نادیہ نقی

شہباز گل کے خلاف آج لاہور میں پرچہ درج ہو گیا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے تو کیا اب ان کی اپنی حکومت ہی فاشسٹ ہو گئی ہے۔ اب یا تو چودھری پرویز الہٰی نے شفٹ کر لیا ہے یا یہ پرچہ عمران خان کی مرضی سے کٹا ہے۔