Get Alerts

کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ اقرا کائنات کی پراسرار موت نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے

کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ اقرا کائنات کی پراسرار موت نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے
 یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز “ کاشانہ” کے اہم راز جاننے والی لڑکی اقرا کائنات پراسرار طور پر موت کے منہ میں چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع کاشانہ مرکز میں پرورش پانے والی لڑکی اقرا کائنات کی اچانک موت نے کئی سوالات اٹھا دیے

ہیں۔

https://twitter.com/AfshanLatif3/status/1226042740896681985?s=20

پولیس کا کہنا ہے کہ اقرا کو باغبان پولیس نے گزشتہ سال دسمبر میں ایدھی سینٹر میں جمع کرایا تھا اور اس وقت اقرا کائنات نے تیزا ب پیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق اقرا کائنات 6 فروری کو پراسرار طور پر سینٹر میں مردہ حالت میں پائی گئی اور اقرا کائنات کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیاگیا ہے۔

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ اقرا کو کاشانہ کیس آنےکے 2ماہ بعد گھر سےاٹھایا گیا اور اسے 16دسمبر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھیجا گیا، اقرا کو چائلڈ پروٹیکشن بھجوانے سے ایک دن قبل ڈیٹا ڈیلیٹ کرایاگیاتھا۔

افشاں لطیف کے بقول اقرا کائنات بچپن سے ہی فلاحی اداروں میں پرورش پا رہی تھی، اقرا 2015 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سےدارالامان میں منتقل کی گئی اور اسے 2016 میں کاشانہ منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود اقرا کائنات کی عابد نامی شخص سے شادی کرائی، اقرا کا اچانک ہلاک ہونا شک و شبہات پیدا کر رہاہے کیونکہ وہ واحد لڑکی تھی جو فلاحی اداروں کے راز جانتی تھی۔

افشاں لطیف نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقرا کائنات کےکیس کی انکوائری کی جائے۔