دُلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر دلہا نے شادی سے انکار کر دیا

دُلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر دلہا نے شادی سے انکار کر دیا
بھارتی ریاست کرناٹکا میں دلہا والوں نے عین شادی کے موقع پر ساڑھی کو جواز بناکر شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا کے شادی سے پیچھے ہٹنے کی یہ وجہ تھی کہ اس کے والدین کو دُلہن کی رسم کے دوران زیب تن کی جانے والی ساڑھی پر اختلافات تھے جس بناء پر انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔

اگھوکمار نامی شخص کا تعلق کرناٹکا کے ایک چھوٹے گاؤں سے ہے جس نے شادی کے عین موقع پر اپنے والدین کے حکم پر شادی کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راگھوکمار اور سنگیتا نامی لڑکی ایک سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کی رضا مندی سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

دلہے کے والدین نے رسم کے موقع پر دُلہن سے ساڑھی بدلنے کے لیے کہا تھا کیونکہ وہ سنگیتا کی ساڑھی کی کوالٹی سے خوش نہیں تھے لیکن دُلہن کے ساڑھی تبدیل نا کرنے پر والدین نے شادی سے انکار کردیا اور بعد ازاں دلہے نے والدین کی بات مانتے ہوئے ان کے فیصلے پر عمل کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق راگھوکمار پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔