Get Alerts

شہباز شریف کو فری ہینڈ دیدیا گیا، اگلے 2 ماہ انتہائی اہم

شہباز شریف کو فری ہینڈ دیدیا گیا، اگلے 2 ماہ انتہائی اہم
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو فری ہینڈ دیدیا گیا ہے۔ ملکی سیاست میں آئندہ دو ماہ انتاہئی اہم ہیں۔

جی این این کے پروگرام"خبر ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کی مزاحمت کی سیاست ناکام ہو چکی ہے۔ اس کی تصدیق ان کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی کی، جب انہوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار قرار دیدیا تھا۔

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1490697850203918340?s=20&t=vBb0pJ4Ht2HI--rcQoPXEw

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے بھائی شہباز شریف کو مکمل فری ہینڈ دیدیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی خود کو بہترین امیدوار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اس میں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ ان کی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بہت خاص تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھین وقت کا تعین تو نہیں کیا جا سکتا، مگر سکرپٹ تیار ہے۔ اس وقت جو سیاسی طوفان وزیراعظم عمران خان کیخلاف آنے کیلئے تیار ہے، ایسا طوفان میں نے پی ٹی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں نہیں دیکھا ہوگا۔

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1490696934629122048?s=20&t=vBb0pJ4Ht2HI--rcQoPXEw

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی اہم اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ق کی بھی اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں جبکہ نیشنل عوامی پارٹی نے حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی بھی دیدی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حزاب اختلاف کی سیاسی حکمت عملی ہے کہ ہم خود قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائیں بلکہ کوئی ایک اتحادی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردے جس کے بعد عمران خان کو خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ناگزیر ہو جائے، اس کے بعد وہ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1490699079436877834?s=20&t=vBb0pJ4Ht2HI--rcQoPXEw