Get Alerts

عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں: عارف حمید بھٹی

عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں: عارف حمید بھٹی
عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اصولاً اس حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے لیکن حکومت خطرے میں نہیں ہے بلکہ حکومت کو اب خود حکومت سے ہی خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

ایک نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی گفتگو سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ حکومت کتنی مضبوط ہے۔ جب خود پی ٹی آئی کے لوگوں سے بات کریں تو پتا چلتا ہے کہ ان کے جہاز کا کوئی کپتان ہی نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی ہے تو اس کا اپنے عملے اور مسافروں سے کوئی رابطہ ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز اب بالکل واضح ہو چکی ہے کہ حکومت اپنی اکثریت کھو بیٹھی ہے۔ میری اطلاع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اپنی میٹنگ بلائی تو اس وزیراعظم عمران خان کے آدمیوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش شروع کردی۔

https://twitter.com/AbbTakkTWF/status/1459201386613248006?s=20

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان اپنی حکومت کے سوا تین سالوں میں اپنی نااہلی کی وجہ سے ایک کام بھی نہیں کیا۔ تینوں بجٹ سیشنز ہم نے بہت محنت سے منظور کروائے۔ اب یہ تو کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ایک بندہ راتوں کو ملاقاتیں کرکے صبح آ کر کہے کہ ہمیں قانون سازی کرنی ہے۔ اس لئے ایسا نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہر حکومت کے اتحادیوں متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ق) نے جن خدشات کا اظہار کیا ہے حکومت کا رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ میں سیاسی شہید بن جائوں، لیکن میری انفارمیشن کے مطابق انھیں کوئی شہید نہیں کرے گا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا مسئلہ ہی یہ ہے کہ غلطیاں کرکے اس کی اصلاح نہیں کرتے بلکہ اس پر ڈٹے رہتے ہیں اور الٹا اس کا دفاع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔