پیپلز پارٹی کراچی جیت گئی، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر | PMLQ کا خاتمہ | ایم کیو ایم کا بائیکاٹ | وزیراعلیٰ پنجاب کون؟

پیپلز پارٹی کراچی جیت گئی، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر | PMLQ کا خاتمہ | ایم کیو ایم کا بائیکاٹ | وزیراعلیٰ پنجاب کون؟
کراچی میں الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی دو وجوہات ہیں؛ فارم 11 کو بنانا اور پھر اس کو لے کر جانا، اس میں غلطی ہو تو پھر ان کو اس میں درستگی کا کہا جاتا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ الیکشن کے عملے میں تربیت کا فقدان ہے، کیپٹن فہیم

الیکشن کے عملے کے پاس ٹرانسپورٹ کی کمی تھی، سامان کی فراہمی کے لیے 8 سکولوں کے لیے ایک گاڑی دستیاب تھی۔ 2018 کے انتخابات میں بھی نتائج میں تاخیر ہوئی کیونکہ بلاول کو ہروانے کی منصوبہ بندی میں 48 گھنٹے لگا دیے گئے، ناصر بیگ چغتائی

کم ٹرن آؤٹ کی بہت ساری وجوہات ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بار بار بدلی گئی، ووٹرز کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں بھی الیکشن کے بارے میں غیر یقینی کی صورت حال تھی۔ سیاسی پارٹیوں کو بھی دیکھنا ہو گا کہ وہ لوگوں کو ووٹ کے لیے کیوں نہیں نکال سکے، نادیہ نقی