سٹیج اداکارائوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کا مقدمہ، عدالت نے حکم جاری کردیا

سٹیج اداکارائوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کا مقدمہ، عدالت نے حکم جاری کردیا
لاہور کی سیشن عدالت نے سٹیج اداکارائوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملوث اداکارہ خوشبو سمیت دیگر 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 24فروری تک توسیع کردی ہے۔

ڈیوٹی پر موجود جج نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ اس موقع پراداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ ملزمان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 24 فروری تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ نے اداکارہ خوشبو سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ خوشبو کا کہنا تھا کہ وہ ہر تاریخ پر پیش ہورہی ہیں جلد سچ سامنے آ جائے گا۔ یہ مقدمہ جھوٹا ہے۔

خوشبو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سٹیج اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر واٸرل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

گذشتہ ماہ لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ے مذکورہ مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان، عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف درج کیا تھا۔