کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام کے خلاف جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر کے تمام شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔ لاہور میں یہ دھرنہ گورنر ہاؤس کے باہر دیا جارہا ہے۔ جہاں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
دریں اثناء کل وزیر اعظم سے ملنے والی ترکی ڈرامہ سیریل ’ ارتغرل غازی‘ کی ٹیم کیلئے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سےگورنر ہاؤس میں اعشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم گورنر ہاؤس کے باہر ہوتے دھرنے کی وجہ سے یہ عشائیہ آخری لمحوں میں شاہی قلعہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں شیعہ کمیونٹی کی جانب سے جگہ جگہ دھرنے کے باعث ترکش وفد و عشائیے کے دیگر شرکا کو راستے میں بے شمار رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترکش وفد کے ساتھ موجود پاکستانی اداکاروں کی جانب سے حالات کی سنگینی کے باعث گورنر پنجاب کو عشائیہ منسوخ کرنے کا کہا گیا ہے، علاوہ ازیں ترکش وفد بھی صورت حال سے غیر مطمئن ہے۔ دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورترکش وفد اور دیگر مہمانوں کو اصرار کر رہے ہیں کہ وہ اس عشائیے میں ضرور شرکت کریں۔ گورنر ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ عشائیہ متبادل مقام اور مقرر وقت کے مطابق شروع کر دیا جائیگا۔
https://twitter.com/aimaMK/status/1347568477238947840