ارتغرل غازی انگین التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈیافتہ ملزم نکلا

ارتغرل غازی انگین التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈیافتہ ملزم نکلا
ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان کو لاہور دعوت دینے والا نو سر باز اور ریکارڈیافتہ ملزم نکلا۔ انگین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔  انگین التان چند دن قبل پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملاقات کی تاہم پولیس ذرائع کے مطابق انہیں لاہور میں دعوت دینے والا کاشف ضمیر بیشتر کیسز میں نامزد ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت ، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں 4 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 مقدمات درج ہیں۔ کاشف ضمیر پر لاہور کے تھانہ مزنگ، تھانہ چوہنگ، سول لائن اور ٹاون شپ میں مقدمات درج ہوئے۔ ٹابہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر گوجرہ اور اور سٹی ٹوبہ میں مقدمات درج ہوئے۔ سیالکوٹ میں تھانہ مراد پور اور اگوگی میں بھی لین دین کا مقدمہ درج ہے۔ کاشف ضمیر لاہور، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیالکوٹ میں اشتہاری ہیں۔