یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے 32 رکن ممالک کوپاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کی سفارش کردی۔
ای اے ایس اے نے رکن ممالک کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ رکن ممالک مشتبہ لائسنس کے تناظرمیں فی الحال پاکستانی پائلٹس سے آپریشنل کام نہ لیں۔
ایجنسی اپنے 32اراکین کو مطلع کرتی ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے لائسنسز پر کام کرنے والے پائلٹس کو معطل کردیں اورآپ کی آرگنائزیشن میں اگر کوئی پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹ کام کررہاہے تواس کی تفصیلات فراہم کی جائیں اوران پائلٹس کو فضائی آپریشن میں کام کرنے سے روک دیاجائے۔
یاد رہے کہ مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 30 جون کو یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔
ای اے ایس اے کی جانب سے پابندی کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد پرپابندی عائد کردی تھی۔