Get Alerts

عمران خان کا چہرہ 'بلر' کرنے پر 'شیم آن اے آر وائی' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

عمران خان کا چہرہ 'بلر' کرنے پر 'شیم آن اے آر وائی' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
معروف نیوز چینل اے آر وائی نے اپنی ہردلعزیز شخصیت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تصویر کو 'بلر' کر دیا۔ جس کے بعد 'شیم آن اے آر وائی' ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد  نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔ اے آروائی جو کبھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کوریج دیے بغیر نہیں رہتا تھا تاہم اب اس حوالے سے خبر رپورٹ کرتے ہوئے نیوز چینل نے عمران خان کی تصویر کو ہی دھندلا کر دیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیوز چینل اے آر وائی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

تصویر درحقیقت عمران خان کی آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندے ایستھر پریز روئز سے ملاقات کی ہے جس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی۔

آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

نیوز چینل کی جانب سے عمران خان کی تصویر کو دھندلا کیے جانے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد حیات نامی صارف نے کہا کہ اے آر وائی کو شرم آنی چاہیے، صحافت پر شرم آنی چاہیے۔ عمران خان کی آئی ایم ایف سے وفد سے ملاقات کے دوران تصویر کو دھندلا کر دیا۔

https://twitter.com/mofarooka/status/1677536214004498435?s=20

رباب کوثر نے لکھا ظلم کی اندھیری رات بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

https://twitter.com/Rubab_Kausar/status/1677368170905051136?s=20

صنم سکندر نامی پی ٹی آئی سپورٹر نے کہا کہ عمران خان کا خوف اتنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران عمران خان کی تصویر دھندلی کر دی گئی۔لیکن پاکستانی قوم اے آر وائی پر لعنت بھیجتی ہے جبکہ اے آر وائی کی حیثیت پہلے ہی زیرو ہے۔

https://twitter.com/tigerskhan54/status/1677376071765745666?s=20

بنگش نے لکھا خان صاحب کو خریدے ہوئے میڈیا کی ضرورت نہیں۔

https://twitter.com/bangash_21/status/1677364694531862529?s=20

شوکت میر نامی صارف نے کہا کہ عمران خان کو میڈیا کی نہیں میڈیا کو عمران خان کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/Shoukatmeer32/status/1677645151802638336?s=20

عرشا عمر نے لکھا آپ نے تصویر سے خان کو ہٹا دیا ہم آپ کو ہٹا دیں گے۔

https://twitter.com/barbie7760/status/1677377020534333441?s=20

ریحانہ نے لکھا اے آر وائی کی منافقت ناقابل قبول ہے۔

https://twitter.com/Preeshy786/status/1677362523719311368?s=20

ایک صارف نے کہا بائیکاٹ اے آر وائی۔

https://twitter.com/YousaffXai/status/1677539428548460549?s=20

ارسلان یوسفزئی نے شیم آن اے آر وائی۔

https://twitter.com/ArslanYousufZai/status/1677535974962634752?s=20

ایک صارف نے کہا کہ اے آر وائی سے انکار کریں۔ اس منافق کو رپورٹ اور بلاک کریں۔

https://twitter.com/Zkhan_Pk/status/1677546438769926145?s=20

ایک اور صارف نے کہا کہ آج اگر ان کے پاس طاقت ہے تو عمران خان کو ٹی وی سکرین سے مٹا رہے ہیں لیکن اس شخص کا نام تاریخ کے صفحات پر چمکتا رہے گا۔

https://twitter.com/abidiffat2001/status/1677543660190334976?s=20

معروف ڈرامہ و افسانہ نگار  انور مقصود نے لکھا جتنا آپ دھندلا کرتے ہیں، جتنا آپ مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

https://twitter.com/_AnwarMaqsood01/status/1677525012171960320?s=20

اقرار الحسن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یاد رکھئیے یہ وہ عمران خان تھے جو درخواست کر کے دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ پینل میں بیٹھنے پر بھی فخر کرتے تھے، بابر غوری جیسے انہیں ٹیریان کے طعنے دیتے تھے۔ اے آر وائی الحمد اللہ تب بھی ملک کا مقبول چینل تھا۔ اے آر وائی آج بھی عمران خان سمیت ہر اس شخص کے ساتھ کھڑا ہے جو نا انصافی کا شکار ہے۔ انصافی دوستوں کو مشورہ ہے کہ اچھے دن اور اچھے تعلق اتنی جلدی فراموش نہیں کردینے چاہئیں۔

https://twitter.com/iqrarulhassan/status/1677403854294360064?s=20

وی لاگر علی ملک نے لکھا اے آر وائے کی مجبوری تھی عمران خان اور اس کے بیانیے کو مقبولیت دینے کی، اے آر وائے کا مقابلہ اس وقت کے مقبول ترین چینل جیو سے تھا۔عمران خان نے اے آر وائی کو مشہور ترین چینل بنایا جب اے آر وائی نے سمجھوتہ کر لیا تو بول نے وہ کام کیا اور پھر عمران خان کی بدولت بول پاکستان کا بہترین چینل بن گیا۔ عمران خان ایک برینڈ کا نام ہے۔عمران خان کا ناشتہ، عمران خان کی جوتی، عمران خان کی عینک، عمران خان کی ایک ایک چیز اس میڈیا کے لئے بریکنگ نیوز ہے۔ اقرار، آپ کے مالکان کی کوئی بھی مجبوری ہو لیکن آج کی حرکت انتہائی شرمناک ہے اور اسکا دفاع کرنا ناممکن ہے۔

https://twitter.com/AliHasnainMalik/status/1677445132982050817?s=20

سینئر صحافی ابصار عالم کی جانب سے ٹویٹ کی گئی کہ یہ ہے اس بکاؤ سیٹھ کی ٹوٹل اوقات!!! سازشی جرنیلوں کے کہنے پر 12 سال اس وطن کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر اور نفرت بھری۔ شرفاء کی پگڑیاں اُچھالیں، جھوٹا اور غلیظ پروپیگنڈا کیا۔ لوگوں کے بچوں اور اینکروں کو ریاست سے لڑوا کر مروا دیا۔ پوری جنریشن کا مُستقبل خراب کر دیا۔ ملکی وحدت اور معیشت تباہ کرنے کا ایجنڈا پُورا کرنے کے بعد اب اپنا کالا دھن بچانے کے لئے کیسے لمبا لیٹا ہوا ہے !اسٹیبلشمنٹ ایسے مکروہ لوگوں کو ہمیشہ تحفظ دیتی آئی ہے اور اب بھی دے گی۔

https://twitter.com/AbsarAlamHaider/status/1677402796721688577?s=20