Get Alerts

IMF سے 2 دن میں ڈیل | حامد میر نے عمران کو بے نقاب کیا؟ | 'مہنگائی ریلی' فلاپ؟ | عثمان بزدار مشکل میں

IMF سے 2 دن میں ڈیل | حامد میر نے عمران کو بے نقاب کیا؟ | 'مہنگائی ریلی' فلاپ؟ | عثمان بزدار مشکل میں

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہونا بہت ضروری ہیں جب تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو ورلڈبنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک، اور پھر دوست ممالک کے جو سپورٹ فنڈ ہیں چائنہ، یو اے ای، سعودی عرب نے جو وعدے کیے ہوئے اور سننے میں آیا ہے کہ قطر سے بھی کچھ مانگا ہے یہ ساری چیزیں اس وقت ممکن ہوں گی جب ہم آئی ایم ایم پروگرام میں چڑھیں گے، خرم حسین



 



دَر پَرْدَہ یہ چیزیں سامنے آرہی ہیں کہ شیخ رشید کی افادیت اب کم ہوگئی ہے اور عمران خان ان سے جان چھڑوانا چاہ رہے ہیں لیکن شیخ صاحب ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔ کل شیخ صاحب کی عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے مگر لال حویلی کی بجائے کل کمرشل مارکیٹ میں احتجاج ہوا لال حویلی میں کچھ نہیں ہوا، وقار ستی



 



عمران خان بار بار کال دے رہے تھے عوام کو کہ گھر سے باہر نکلو امریکہ کی غلامی کیخلاف نکلو پاکستان کو بچانا ہے سامراج سے آزاد کروانا ہے۔ اور خود وہ آن لائن خطاب کررہے تھے کہیں تو باہر جاکر عوام میں نکلتے یہ آئن لائن انقلاب ہے فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹا والا انقلاب ہے، تمکنت کریم



 



میں نے کل ایک سمجھدار آدمی سے پوچھا کہ یہ عمران خان کا انقلاب کیوں نہیں آرہا اس نے مجھے کہا کہ اس انقلاب کو جب تک جنرل کے ٹائر نہیں لگیں گے یہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پائے گا جتنی جلدی ممکن ہوسکے اس کو جنرل کے ٹائر لگوائیں، مزمل سہروردی