وزیر داخلہ شیخ رشید نے معروف اینکر سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ جن لوگوں نے سینیٹ میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا انہیں اعتماد کے ووٹ کے لیئے قبول کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان 20 لوگوں کو ہم نکال دیتے اور ووٹ نہ لیتے تو آج ہماری حکومت نہ رہتی اور پھر آپ(میڈیا) ہاہا کار مچا دیتے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں پیسہ چلتا ہے۔ مجبوری ہوتی ہے اور ملک میں بکنے اور بکنے والوں کی کمی نہیں۔