'عمران خان 9 مئی پر معافی مانگ بھی لیں، فوج معاف نہیں کرے گی'

9 مئی کو ایک سال ہو گیا اور ہمارا عدالتی ںظام ابھی تک یہ نہیں طے کر پا رہا کہ ملوث لوگوں کو کیا سزا دینی ہے۔ یہ التوا ہماری ریاست اور نظام انصاف کی کمزوری ہے۔ تحریک انصاف 9 مئی پر معافی مانگ بھی لے تب بھی اسے اپنے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔

'عمران خان 9 مئی پر معافی مانگ بھی لیں، فوج معاف نہیں کرے گی'

اگرچہ فوجی تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہیے تھے مگر فوج جب واضح طور پر سیاست میں دخل اندازی کر رہی ہو تو پھر لوگ اپنا غصہ اور کس پر نکالیں گے۔ فوج جب تک سیاست میں موجود رہے گی ان کے خلاف آوازیں اٹھتی رہیں گی۔ عمران خان نے شروع میں 9 مئی سے متعلق مشروط معافی مانگی بھی تھی مگر اب وہ مایوس ہو چکے ہیں اور اسی لیے سخت بیانات دیتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ معافی مانگیں گے، اگر وہ معافی مانگ بھی لیں تب فوج انہیں معاف نہیں کرے گی۔ یہ کہنا ہے آصف بشیر چوہدری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں برگیڈیئر (ر) راشد ولی جنجوعہ نے کہا 9 مئی کو ایک سال ہو گیا اور ہمارا عدالتی ںظام ابھی تک یہ نہیں طے کر پا رہا کہ ملوث لوگوں کو کیا سزا دینی ہے۔ یہ التوا ہماری ریاست اور نظام انصاف کی کمزوری ہے۔ تحریک انصاف 9 مئی پر معافی مانگ بھی لے تب بھی اسے اپنے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔ پی ٹی آئی کی یہ پالیسی قابل رحم ہے کہ اداروں کے خلاف مہم چلا کر وہ انہیں مذاکرات پر مجبور کر سکتے ہیں، اس طرح اداروں کا ری ایکشن اور بھی سخت ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ماجد نظامی کے مطابق 9 مئی سے متعلق ماتحت عدلیہ اس مخمصے میں مبتلا ہے کہ سپیڈی ٹرائل کرے یا مضبوط بنیادوں پر مقدمات قائم کرے۔ مقدمات کی سست روی کے باعث نظام عدل فوج اور تحریک انصاف دونوں کی جانب سے ہدف تنقید بن رہا ہے۔ ماتحت عدلیہ کو مضبوط قانونی بنیادوں پر مقدمات چلانے میں خاصا وقت لگتا ہے۔ جلدی میں بنائے گئے مقدمات کمزور ہوتے ہیں اور اعلیٰ عدلیہ میں جا کر ان کیسز میں سنائی گئی سزائیں ختم ہو جاتی ہیں۔

میزبان نادیہ نقی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔