لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال تب خراب ہوئی جب وکلا نے ہائی کورٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، تاہم وکلا کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کی جانب سے سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشتگری کے مقدمات کے خلاف احتجاج شدید ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگیا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق وکلا کی جانب سے احتجاج جاری تھا کہ اس دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کے بعد ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے باہر  پولیس وین پہنچا دی گئی۔

پولیس نے وکلا پر بدترین لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ علاوہ ازیں پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک متعدد وکلا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

پولیس نے بیرئیر لگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا رستہ بند کر دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال تب خراب ہوئی جب وکلا نے ہائی کورٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، تاہم وکلا کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صورتحال کو قابو اور وکلا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور اینٹی رائٹس فورس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی تھی۔

بعد ازاں پولیس اور وکلا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بند کردی۔

خیال رہے کہ وکلا سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشتگری کےمقدمات کےخلاف حالیہ چند روز سے احتجاج کررہےہیں۔