یو ایم ٹی کے باہر طلبہ کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج، طلبہ و طالبات شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

یو ایم ٹی کے باہر طلبہ کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج، طلبہ و طالبات شدید زخمی ، ہسپتال منتقل
یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی کے باہر طلبہ فزیکل امتحانات اور ہاسٹل فیسوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

https://twitter.com/a_muqeet1/status/1353665312449822721

پولیس کے لاٹھی چارج سے طلبہ شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کی جانب سے طالبات کو بھی دھکے دئیے گئے اور ان کو حراساں کیا گیا۔ پولیس تشدد سے طلبہ رہنما اور پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے صدر زبیر صدیقی شدید زخمی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔

https://twitter.com/PSCollective_/status/1353673862593044482

زخمی طلبہ کو جناح ہسپتال لایا جارہا ہے جبکہ دیگر طلبہ پولیس تشدد کے خلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/MeTalatK/status/1353673786470649861

طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ پر امن طریقے سے احتجاج کر رہے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے ایما پر نہتے طلبہ پر تشدد کیا گیا ۔ جس سے طلبہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا تاحال اس پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی فزیکل امتحانات کو روکنے کی کوئی بات کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/USAMAMU52171521/status/1353662460537020420