Get Alerts

”جلد الیکشن ہونگے، آپ کو وہ نہیں پتہ جو ہمیں پتہ ہے“

”جلد الیکشن ہونگے، آپ کو وہ نہیں پتہ جو ہمیں پتہ ہے“
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آپ لوگ ماضی میں الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے، ہم کر رہے ہیں تو کیا مسئلہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ ان کو نہیں پتہ ، جب ان کے سر پر چھت گرے گی تو ان کو پتہ چلے گا، جو اقتدار میں ہوتا ہے سب سے زیادہ کم علم ہوتا ہے، جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، 12 آرڈیننس بغیر بحث کے اس ایوان سے منظور ہوئے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو وہ پتہ نہیں جو ہمیں پتہ ہے ، ذرا صبر کریں ،الیکشن ہوں گے اور ہمارے مطالبات پر جلد ہوں گے،جو رویہ حکومت کا ہے ،یہی رویہ رہا تو نظام لپیٹ دیا جائے گا ،جمہوریت غرق ہو جائے گا ۔

https://twitter.com/Aadiiroy/status/1192757768551358464?s=20

انہوں نے کہا کہ خٹک صاحب! آپ کنٹینر پر چڑھ کر ڈانس کرتے تھے، اس طرح کے رویے رہے تو دور نہیں کہ سارا نظام لپیٹ دیا جائے گا، اگرآپ مذاکرات میں کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں تو جمہوریت کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/Alimian7786/status/1192707276672569344?s=20

https://twitter.com/Aadiiroy/status/1192752678079811584?s=20

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ اصل بات وزیرِ اعظم تک پہنچائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ اور ایوان کو جوابدہ ہیں، اگر میں کوئی قابلِ اعتراض بات کروں تو اسپیکر صاحب! آپ ٹوک دیجئے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں نے جمہوریت اور پاکستان کے لیے کردار ادا کیا ہے۔