Get Alerts

سوتیلی بیٹی کو ہراساں کرنے کا الزام، پی ٹی آئی رہنما کا سابق شوہر گرفتار

سوتیلی بیٹی کو ہراساں کرنے کا الزام، پی ٹی آئی رہنما کا سابق شوہر گرفتار
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین ایڈوکیٹ کو گزشتہ رات پولیس نے کاروائی کے بعد ڈیفنس توحید کمرشل سے گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم پر اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے تحت تھانہ گذری میں مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ لیلیٰ پروین کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ اس موقع پر لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ ملزم سے پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم آٹھ ماہ قبل ملزم کی 13 سالہ بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ انہیں واقعے سے متعلق رشتہ داروں نے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 10 اگست2021ء کو پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کراچی کی جنرل سیکریٹری محترمہ ارم بٹ نے پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق ایڈیشنل جنرل سیکٹرٹری کراچی لیلیٰ پروین کے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں خود کو موجودہ جنرل سیکریٹری ظاہر کرنے کی تردید کی تھی اور کہا کہ محترمہ لیلیٰ پروین خود کو جنرل سیکرٹری ظاہر کرکے میڈیا نمائندگان کو گمراہ کررہی ہیں لیلیٰ پروین کا تعلق پارٹی سے ہے مگر اس وقت وہ شعبہ خواتین کی کابینہ میں کسی عہدے پر اپنی خدمات انجام نہیں دے رہیں تمام صحافیوں سے گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کا نام استعمال کرکے کسی کے ذاتی مسائل کی کوریج سے گریز کریں۔

لیلیٰ پروین وزیراعظم کے وژن اور پیغام کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچارہی ہیں مگر شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ظاہر کرکے میڈیا کوریج حاصل کرنے کیلئے محترمہ پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کررہی ہیں پارٹی کا شعبہ احتساب لیلیٰ پروین کیلئے جلد سخت کاروائی عمل میں لائے گا پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہیپارٹی کے قوانین ہر کارکن پر لاگو ہوتے ہیں قوانین کی خلاف ورزی پر ہر کارکن کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔