ساجد گوندل کے والد، والدہ، اہلیہ اور 4 بچوں کی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دہائیاں

ساجد گوندل کے والد، والدہ، اہلیہ اور 4 بچوں کی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دہائیاں
اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے سے اٹھائے گئے ساجد گوندل کے والد، والدہ، اہلیہ اور 4 بچوں کی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دہائیاں۔ ساجد گوندل کی اہلیہ سجیلہ گوندل نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ بتایا جائے میرے خاوند کو کیوں اٹھایا، بچوں کو کیا جواب دوں، ان کے پاس کوئی ایسی معلومات نہیں تھی جسکی بنیاد پر ُان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جائے یا ُان کے خلاف ایسا سلوک کیا جائے ۔

https://twitter.com/javedeqbalpk1/status/1303257801305870338?s=20

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور پولیس زمینوں کے کاروبار میں لگی ہوئی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ابھی تک اسلام آباد ہائیکورٹ کو نہیں معلوم کہ ساجد گوندل کو کس نے اغوا کیا؟ آئی جی اسلام آباد سے مخاطب ہوتے کر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو وفاقی کابینہ کو بتادینا چاہیے کہ اسلام آباد میں لوگ اغوا ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ SECP وہ ادارہ ہوتا ہے جو ملک بھر کی تمام کمپنیز کو رجسٹر کرتا ہے۔ ساجد گوندل نہ صرف اس ادارے کے جوائنٹ ڈائریکٹر ہیں بلکہ وہ ماضی میں ڈان ٹی وی کے رپورٹر بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈان اخبار سے تعلق رکھنے والے عدالتی رپورٹر اسد ملک نے جمعہ کی صبح ایک ٹوئیٹ کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔