اسلام آباد ہائیکورٹ: زبردستی کرونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ: زبردستی کرونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر
ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری شاہینہ شہاب الدین کی جانب سے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

ویکسین کی مخالفت کی بنیاد بننے والے سازشی مفروضے

سب سے پہلے اس سازشی مفروضے نے جڑ پکڑی کہ ویکسین آپ کے ڈی این اے کو بدل دے گی۔
اب ایک سازشی نظریہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ اس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے بہانے مائیکرو چیپس لگانے کا منصوبہ ہے اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اس کے پیچھے ہیں۔ کوئی بھی ویکسین 'مائکرو چیپ' والی نہیں ہے اور نہ ہی اس دعوے کے شواہد ہیں کہ بل گیٹس مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں۔