Get Alerts

خیبر پختونخواحکومت کے ہیلی کاپٹر میں 1800 افراد نے مفت سیر سپاٹے کیے، سیاستدان اور صحافیوں کی بڑی تعداد شامل

خیبر پختونخواحکومت کے ہیلی کاپٹر میں 1800 افراد نے مفت سیر سپاٹے کیے، سیاستدان اور صحافیوں کی بڑی تعداد شامل
خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹرز میں 1800 افراد نے مفت سفر کیا، نیب نے فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے مفت میں سفر کرنے والوں کی فہرست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کر دی، کے پی کے حکومت کے ہیلی کاپٹرز میں سیر سپاٹے کرنے والوں میں سیاستدانوں کے ساتھ صحافیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر 137 دورے کئے جس سے صوبائی خزانے کو 6 کروڑ 39 لاکھ کا نقصان ہوا۔

فہرست کے مطابق ابرار الحق،فیصل جاوید ،ریحام خان اور شہریار آفریدی نے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

جن صحافیوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر مفت سیر سپاٹے کیے ان میں ارشد شریف، فریحہ ادریس، ڈاکٹر شاہد محسود اور جاوید چوہدری کے نام شامل ہیں۔

نیب کی جاری کردہ فہرست کے مطابق خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر پر ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے دو اور سینیٹر فیصل جاوید نے 10 مفت دورے کئے۔

صحافی ارشد شریف نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دو دوروں کے لئے استعمال کیا۔

اینکر عمران ریاض خان نے خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر 5 بار مفت میں استعمال کیا۔

عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دو دوروں کے لئے استعمال کیا۔

دستاویزات کے مطابق شہریار آفریدی نے مفت میں دو بار خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دو دوروں کے لئے مفت میں استعمال کیا ۔

صحافی و اینکر پرسن فریحہ ادریس نے دو بار خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا۔

زلفی بخاری نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو 7 دوروں کے لئے استعمال کیا۔

خیبر نیوز سے وابستہ صحافی اور اینکر وقاص شاہ نے بھی خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دو بار استعمال کیا اور دو لاکھ روپے کے نادہندہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق اسد قیصر نے 26، عون چوھدری نے 67 اور فیصل جاوید نے 10 بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا جبکہ عاطف خان نے 34، مشتاق غنی نے 25 جبکہ محمود خان نے 17 بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں میں اشتیاق ارمڑ نے 52 بار، علی امین گنڈاپور 5، شاہ فرمان 32، شاہرام خان ترکئی نے 8 بار، شوکت یوسفزئی نے 9 بار، ملک امین اسلم 10 بار جبکہ ضیاء اللہ آفریدی نے 8 بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

سرکاری ہیلی کاپٹر کا مفت استعمال کرنے والوں میں افتخار درانی،حفیظ اللہ ، انعام خان،ارشاد علی اور اشتیاق برقی کے نام بھی شامل ہیں۔

چئیر مین پی اے سی نور عالم خان کا کپنا تھا کہ کچھ لوگ اب پنجاب کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں جبکہ پی اے سی نے سندھ کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔