عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور اپنے مدمقابل کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مینا خان کو مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ ثمربلور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 83 پر مینا خان کے مدمقابل کھڑی تھی اور وہ ہار گئیں۔
سیاسی رواداری اور جمہوری رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی کے 83 پر کامیاب امیدوار مینا خان کو مبارک باد دینے ثمر بلور اپنے بیٹے کے ہمراہ ان کے گھر پہنچ گئیں۔ انہوں نے الیکشن جیتنے پر مینا خان کو گلدستہ بھی پیش کیا اور مبارکباد دی۔ اس سے قبل ثمربلور نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے ذریعے بھی مینا خان کو مبارکباد دی تھی۔
Went with Danyal to wish @MeenakhanAfridi on his victory and had a pleasant interaction with his workers #pk83 pic.twitter.com/rxgoo6p8pn
— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) February 9, 2024