انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کی دوسری اہلیہ پلوشہ بہرام نے اپنے اور بچے کے نان نفقے کے لیے کیس دائر کر دیا۔
پلوشہ بہرام کی جانب سے کیس فیملی کورٹ لاہور کے جج عبدالمنیم کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ فیملی کورٹ کے سول جج عبدالمنیم نے درخواست پر ظہیر الاسلام کو عدالتی نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام کو 20 جنوری کو خود یا وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
https://twitter.com/AzazSyed/status/1214880244345327617?s=20
یاد رہے کہ پلوشہ خان سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی مبینہ بیوی ہیں جو کہ بار بار ان کی بیوی ہونے کا اعتراف کرتی ہیں،لیکن اس بار ان کی جانب سے عدالت کا رخ کیا گیا ہے