Get Alerts

لاہور ہائی کورٹ بار الیکشنز 2021: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

لاہور ہائی کورٹ بار الیکشنز 2021: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا
عاصمہ جہانگیر گروپ کی ایک اور بڑی کامیابی، ملک سرود 2544 ووٹ لے کر  صدر منتخب ہوگئے۔ نائب صدر رانا شاہد حسین 2410 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ نائب صدر ایم ایچ شاہین 2210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ نائب صدر ماڈل ٹاون سیٹ رانا کوثر سلہری 2012 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے- نائب صدرکینٹ سیٹ  پر عرفان 2617 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے-

سیکرٹری لاہور بار مدثر بٹ 2760 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے- سیکرٹری لاہور بار احمد سعد خاں 2894 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے- جوائنٹ سیکرٹری لاہور بار میاں فرحت سیلم 2647 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے- فائنانس سیکرٹری لاہور بار رانااکمل خان 1880 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے- سیکرٹری لاہور بار پروفیسر عتیق 2191 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں بھی عاصمہ جہانگیر گروپ ہی فاتح ٹھہرا تھا۔ سپریم کورٹ بار کی طرح لاہور بار میں بھی حامد خان گروپ کو شکست ہوئی ہے۔