Get Alerts

ن لیگ کا پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ن لیگ کا پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
 

مسلم لیگ ن نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی جس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں سےمتعلق مشاورت کی گئی۔

ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز اوراحسن اقبال کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کےاجلاس میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ  امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گے۔ پنجاب کی 3 نشستوں پر پی ڈی ایم کامشترکہ امیدوار لانے پر مشاورت کی گئی۔ تاہم  آج کے اجلاس کے حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہو گا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہناتھاکہ سینیٹ میں الیکشن کامیدان بھی خالی نہیں چھوڑیں گے۔احسن اقبال کاکہناتھاکہ عمران خان اور ان کی جماعت فارن فنڈنگ کیس کا این آر او لے کر بیٹھی ہے ، لندن پلان فارن فنڈنگ سے ہوا، بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ سے ملک میں بد امنی پیدا کرتے رہے۔

مزید  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد کے حوالے سے احسن اقبال کا کہناتھاکہ حکومت نے انسانی مسئلے کو مسلک سے جوڑدیا جس پر اسے شرم آنی چاہیے۔ عمران خان پانچ سال پورے کر گئے تو پھر کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار بننے کو تیار نہیں ہوگا۔