جنیوا کانفرنس: پاکستان 16 ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کرے گا

جنیوا کانفرنس: پاکستان 16 ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کرے گا
ہمیں زور لگانا چاہیے کہ جنیوا کانفرنس دوسال بعد پھر منعقد ہو اور پاکستان وہاں جاکر رپورٹ دے کہ ہم نے کس طرح سے مقامی حکومتوں کے ذریعے پیسے خرچ کیے۔ اور کچھ تو ہم تنائج دکھائیں کہ اگر دوبارہ اس طرح کا سیلاب آتا ہے تو ہماری اتنی آبادی متاثر نہ ہو، علی توقیر شیخ

جب مشرف دور میں پیسے آئے تو ہم اس وقت مغرب کے فرنٹ لائن اتحادی تھے دنیا ہم پر ڈالر نچھاور کرنے کو تیار تھی، آج ڈونر کانفرنس ہمارے لئے بڑی کامیابی ہے دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی ہے مغرب اور دنیا کے مالیاتی ادارے ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، مزمل سہروردی

یہ دنیا کی پہلی ڈونر کانفرنس ہے جو خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں پر ہوئی ہے، شام پر بہت پیسے آئے تھے مگر وہ مہاجرین کیلئے تھے، یوکرین پر بہت پیسے آئے ہیں مگر وہ روس کیخلاف تھے مگر آپ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے پیسے ملےہیں، علی توقیر شیخ