ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل میں متعدد ای میلز کو بیک وقت منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ’ سلیکٹ آل‘ کا فیچر فی الحال محدود تعداد میں (50 ای میلز) ای میل کا انتخاب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، یہ فیچر صارفین کو ایک ایک ای میل چننے کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ فراہم کرے گا۔
گزشتہ برس ماہ ستمبر میں صارفین نے گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعلق پیش کیے جانے والے کچھ اشاروں کو واضح کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اس وقت اس کی نشان دہی کافی مشکل تھی۔
صارفین تمام ای میلز کو ایک بار میں چننے کے لیے کسی بھی ای میل کو دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا۔ جس کے بعد سلیکٹ آل کا ایک آپشن نمودار ہوگا جس کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین ای میلز کو اکٹھا ڈیلیٹ، آرکائیو یا لیبل کر سکیں گے۔
فیچر ایپ میں ہر طرح سے یعنی نتائج کی تلاش، انباکس اور کیٹیگریز میں استعمال کیا جا سکے گا۔
اس سے قبل ماہرین نے انکشاف کیا کہ جی میل اکاؤنٹس تک بغیر پاسورڈ کے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سیکیورٹی محققین نے جی میل میں ایک ایسا نقص دریافت کر لیا جس کے ذریعے بغیر پاسورڈ کے کسی بھی جیل میل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
سیکیورٹی کمپنی کلاؤڈ ایس ای کے نے انکشاف کیا کہ ایک خطرناک قسم کا میلویئر ثالث فریق کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اس کو ہیکنگ گروپ پہلے ہی آزما چکے ہیں۔