ملک میں خواتین پر عرصہ حیات اتنا تنگ کر دیا جاتا ہے کہ زندگی کی تلخیوں اور ناانصافیوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے موت کو گلے لگا لینا آسان سمجھتی ہیں۔
افسوسناک امر یہ کہ جب عورتوں کے حقوق کا عالمی دن منایاجا رہا تھا تو اس دوران بھی حوا کی بیٹیاں خود کشی پر مجبور تھیں۔ ایسے ہی ایک واقعے میں لاہور کے تھانہ چونک کی حدود میں گندم میں رکھی جانیوالی گولیاں کھا کر خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جاں بحق ہونے والے خاتون کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی۔ جبکہ اسکی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔
خاتون کی لعش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شمیم نے خود کشی شوہر اور سسرال کی جانب سے تشدد سے تنگ آکر کی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 40 سالہ حلیمہ نامی خاتون نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کر لی ہے۔