حکومت کے بارے میں مثبت خبروں کی ترویج کے حوالے سے پیش پیش رہنے والے چینل اے آر وائی نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت وزیر اعظم ہاوس میں ایک اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعلی' پنجاب عثمان بزدار شریک ہیں جبکہ ان کے ساتھ پنجاب کے ایک سینیر وزیر موجود ہیں۔ اے آر وائی کا دعوی' ہے کہ اس اجلاس میں پنجاب کی قسمت کا فیصلہ ہونے کو ہے اور یہ فیصلہ ہوگا کہ عثمان بزدار چیف منسٹر رہیں گے یا نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ عثمان بزدار کی جلد چھٹی ہونے والی ہے۔