سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کی عدلیہ بچاؤ تحریک پر ردِعمل

سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کی عدلیہ بچاؤ تحریک پر ردِعمل
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان  نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں بلکہ  "عدلیہ مجِھے بچاؤ " تحریک کا آغاز کیا ہے۔

جمعرات کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے۔ عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں بلکہ  "عدلیہ مجِھے بچاؤ " تحریک کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص عدلیہ کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہو رہا اُس کا مزاق بنا رہا ہے وہ "عدلیہ بچاؤ "تحریک کیسے چلائے گا؟ ایسا شخص عدلیہ کا محافظ نہیں ہو سکتا۔ اِس تحریک کا مقصد صرف اور صرف رعایتیں لینا ہے۔

https://twitter.com/sherryrehman/status/1633733045466349568?s=20

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریلیاں نکالنے اور مہم چلانے کے لیے بالکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا لیتے ہیں یہ سب کر کے وہ بچ نہیں سکتے۔ روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنیٰ اور رعایتوں کی عادت پڑچکی ہے۔

https://twitter.com/sherryrehman/status/1633733178396377089?s=20

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شارٹ مارچ ہو.جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچاؤ تحریک ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے۔ کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی ان کی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی۔

https://twitter.com/sherryrehman/status/1633733725472129025?s=20