دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو بنا کر پروپیگنڈا کرنا شرمناک ہے، حنا بٹ

دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو بنا کر پروپیگنڈا کرنا شرمناک ہے، حنا بٹ
مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا بٹ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ دو دن پہلے ایکسپریس نیوز پر میں ایک شو میں شریک تھی، میرا ڈوپٹہ مائیک پر آ رہا تھا، مجھے کہا گیا کہ آپ اپنا ڈوپٹہ سیٹ کر لیں۔میں جب ڈوپٹہ adjust کر رہی تھی تو کسی نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، میں خواتین کیخلاف اسطرح کی گھٹیا حرکتوں کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1193072184207515648?s=20

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس غیر اخلاقی طریقے کے ذریعے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ اس کا نشانہ زیادہ تر سیاسی جماعتوں سے وابستہ خواتین بنتی ہیں۔