سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکا میں 21 ملین ڈالر کی حویلی خرید لی

سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکا میں 21 ملین ڈالر کی حویلی خرید لی
افغانستان کے سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے بیٹے داؤد وردک جو پہلے ہی میامی بیچ کے مہنگے ترین زیرورٹ میں 5.2 ملین ڈالر کے ایک یونٹ کے مالک ہیں، نے لاس ایجنلس میں 20.9 ملین ڈالر کی ایک عالیشان حویلی خرید لی ہے۔

2900 اسکوائر فٹ پر نئی تعمیر شدہ ٹروس ڈیل اسٹیٹ پراپرٹی کو ایک مقامی آرکیٹیکچر نے ڈیزائن کیا ہے جسے آخری مرتبہ 2016 میں ووڈ برج گروپ کو 9.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

داؤد وردک کی جانب سے خریدی گئی ’کارلا رج ریزیڈنس‘ کو 1960 کی دہائی کے لاس ایجنلس کی طرز کے اسٹائل پر تعمیر کیا گیا ہے جس کی شیشوں سے بنی دیواروں سے شہر کی بلند و بالا عمارتوں کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے بیٹے داؤد وردک پر کابل میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی پر الزام تھا کہ وہ پیسوں سے بھری گاڑیاں ساتھ لیکر گئے۔

افغان دارالحکومت کابل میں روس کے سفارت خانے نے کہا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی نے پیسوں سے بھری 4 گاڑیوں اور ایک ہیلی کاپٹر سمیت ملک چھوڑا اور وہ کچھ رقم اس لیے پیچھے چھوڑ گئے کیونکہ ان کے پاس سے رکھنے کی جگہ نہیں بچی تھی۔

دوسری جانب اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیسوں سے بھرے بیگ ساتھ لے کر جانے والی خبر جھوٹی ہے۔