Get Alerts

بنوں میں دو قبیلوں نے پولیو مہم کے بائیکاٹ اور اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے کا اعلان کردیا

بنوں میں دو قبیلوں نے پولیو مہم کے بائیکاٹ اور اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے کا اعلان کردیا







کڑھی ممند خیل پاور ہاؤس کے مقام پرہنگامی پریس کانفرنس کے دوران داود شاہ اور ممند خیل قبیلوں کے مشران نے کہا کہ گزشتہ دنوں دونوں قبیلوں، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام کے درمیان گرمگھڑی پاور ہاؤس سے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے حوالے سے تحریری فیصلہ اور معاہدہ ہوا تھا لیکن اب واپڈا حکام اپنے فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہے اور گزشتہ 5 روز سے دونوں قبیلے بجلی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دونوں قبیلوں کے لوگ پانی کے پانی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور مشکلات سے دوچارہیں۔

اس موقع پرمشران نے احتجاج کے طورپر علاقے کے سکول بند کرنے اور اپنے بچے سکول کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے دھمکی دی پولیو مہم کے ورکرز اس وقت تک ان کےعلاقوں میں تب تک نہیں آسکیں گے جب تک انکی بجلی پہلے کی طرح بحال نہ ہوجائے۔