'شریف فیملی نے لندن فلیٹس کی تعداد میں کمی کردی، کئی بار گدے فرش پر ڈال کر کام چلایا جاتا ہے'

'شریف فیملی نے لندن فلیٹس کی تعداد میں کمی کردی، کئی بار گدے فرش پر ڈال کر کام چلایا جاتا ہے'
ملک کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔  شیرف فیلی کے مطابق انکا علاج معالجہ چل رہا ہے۔  تاہم کبھی کبھی نواز شریف کی چہل قدمی کی تصاویر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

پاکستان کی سیاست بھی اس وقت نواز شریف کی جانب دیکھ رہی ہے ایک جانب تو عدالتیں انکو پاکستان میں طلب کر کے سرینڈر کرنے کو کہہ رہی ہیں جبکہ دوسری طرف  تحریک انصاف کی حکومت نواز شریف کو بظاہر پاکستان لانے کے لئے کوشش کرنا چاہ رہی ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ پاکستانی صحافت بھی نواز شریف سے جڑے ہر معاملے پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اب  سہیل ورائچ نے یہ اطلاع دی ہے کہ  لندن کے پارک لین فلیٹس کی تعداد بھی کم کی گئی۔ اب یہ کمی کیسے کی گئی یہ معلوم نہیں ہے۔ وہ اپنے کالم وہ کب آئے گا میں  لکھتے ہیں کہ دریں اثنا پارک لین لندن کے 3 فلیٹس کو 2 فلیٹوں میں تبدیل کر دیا گیا، چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں مگر گزارہ ہو رہا ہے۔ حسن کا خاندان تو وہیں رہتا ہے حسین کی فیملی بھی آج کل وہیں مقیم ہے۔ ضرورت پڑنے پر اسی بلڈنگ کا ایک اور فلیٹ بھی کرائے پر لے لیا جاتا ہے۔ جگہ کم ہونے اور مہمان آنے پر بعض دفعہ گدے ڈال کر بھی کام چلایا جاتا ہے۔