نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور میٹنگ میں پہلی مرتبہ خود اکتوبر میں پاکستان واپسی کا تذکرہ کیا۔

نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی 4 سال سے زائد کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے اگلے ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور میٹنگ میں پہلی مرتبہ خود اکتوبر میں پاکستان واپسی کا تذکرہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اپنے قائد کی واپسی کی تیاریاں کرنے کے لیے بےچین نظر آئے اور ان کی پاکستان واپسی کی لاجسٹک تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں چوہدری ندیم خادم، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، ڈاکٹر انجم بھی شریک تھے۔ن لیگ کے قائد نے تصدیق کی کہ میں آئندہ ماہ پاکستان چلا جاؤں گا۔

اس سے قبل ان کے فیملی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ بتایا گیا تھا کہ ان کی ستمبر میں پاکستان واپسی کیلیے مشاورت جاری ہے جبکہ ان کے وکلا نے واپسی کا مشورہ دیا۔

فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز ان کی واپسی سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں۔سابق وزیر اعظم کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.

واضح رہے کہ شہباز شریف کو 2000 میں ایڈینو کارسینوما کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا نیویارک کے سلوین کیٹرنگ ہسپتال میں علاج کیا گیا۔