صادق سنجرانی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

صادق سنجرانی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے پر غور
شر اقتدار میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا گیا، اجلاس میں عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے والے 14 سینیٹرز کو تلاش کر کے سزا دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی غور کیا گیا۔

رہبر کمیٹی نے عید کے بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ بھی کیا جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

رہبر کمیٹی کے اراکین اکرم درانی ، احسن اقبال ، میاں افتخار حسین و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔