مصنف کوئی اور ہے، مجھے فون آیا آپ چیئرمین سینیٹ بنیں گے: صادق سنجرانی کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی

مصنف کوئی اور ہے، مجھے فون آیا آپ چیئرمین سینیٹ بنیں گے: صادق سنجرانی کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی
سینٹ چئیرمین صادق سنجرانی کی ایک مبینہ ویڈیو سامنے آگئی جس میں چئیرمین سینٹ غیر رسمی طور پر کچھ لوگوں کے درمیان بیٹھ کر کہا کہ مصنف کوئی اور ہے، مجھے فون آیا آپ سینیٹر بنیں گے۔

اس مبینہ ویڈیو کے مطابق چئیرمین سینٹ یہ کہتے ہوئے پائے گئے کہ ’ ہم نے بات چیت کی تھی لیکن قسم سے ہمارےدل میں نہیں تھاکہ ہم چیئرمین بنیں گے‘

اس مبینہ ویڈیو میں اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ ’اللہ خوش رکھے ادھر بیٹھے ہوووں کو انہوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ چیئرمین بنیں گے۔‘

https://twitter.com/aaminsann/status/1369617646321160194

مبینہ ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی کا کیا ہےوہ بکنے والی ہے۔کوئی اور مصنف ہےآتھر ہےوہ رائٹرہے.‘

اسی مبینہ ویڈیو میں موجودہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سابق چئیرمین سینٹ رضا ربانی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں رضا کو مارا ہے نہ پھر‘

اپنی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے صادق سنجرانی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’اوئے صادق سنجرانی سے امید نہ رکھیں۔‘

اس ویڈیو کے بعد چئیرمین صادق سنجرانی کے بطور امیدورار چئیرمین سینٹ بہت سے سوالات کھڑے ہو گئے اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔