چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، صادق سنجرانی مستعفی؟

چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، صادق سنجرانی مستعفی؟
چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، کل بروز جمعرات نئے چیئرمین کے لیے ووٹنگ ہوگی، سینیٹ میں نمبرز گیم پوری نہ ہونے پر چیئرمین صادق سنجرانی کے ایک دن قبل ہی مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اہم پارلیمنٹیرنیز اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان خبروں پر کہا ہے کہ اگر ایسا ہے تو اچھی بات ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین استعفا دے دیں ورنہ کل تک تو وہ جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی پہلے دن سے تجویز تھی کہ سینیٹ کے چیئرمین خود مستعفی ہو جائیں۔ خود مستعفی ہونے کا فیصلہ صادق سنجرانی کے لیے اچھا ہوگا، اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے زیادہ نمبرز ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے 62 سینیٹرز نے حاصل بزنجو کے ظہرانے میں شرکت کی اور کل ووٹنگ پر ہماری تعداد پوری ہوگی۔