Get Alerts

کون کہاں عید منائے گا؟

کون کہاں عید منائے گا؟
مختلف سیاستدان عیدالاضحی اپنے اپنے آبائی علاقوں اور کچھ جیل میں منائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں اور وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں، پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گی۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، شیخ رشید، سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق راولپنڈی میں عید منائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، پیپلز پارٹی کے صدر اور سابق وزیر مملکت آصف زرداری اور تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان جیل میں عید منائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف لاہور، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں، سابق صدر مملکت پرویز مشرف دبئی میں عید منائیں گے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر اسلام آباد میں عید منائیں گے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ گجرات میں عید منائیں گے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں، سابق صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں، خورشید شاہ سکھر میں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی میں، شیریں مزاری اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری جہلم، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، خورشید محمود قصوری، اعجاز چودھری، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور لیاقت بلوچ لاہور جبکہ عبدالعلیم خان سعودی عرب میں عید الاضحی منائیں گے۔