وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے منصب سنبھالنے کے بعد سے ہی انہیں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوال جواب کے دوران پیچھے سے کوئی نہ کوئی مشورے دیتا رہا ہے جو کئی بار کیمرے کی آنکھ نے بھی ریکارڈ کیا ہے تاہم گذشتہ روز صوبائی وزیر کی جانب سے انہیں نیب کے حوالے سے دیا گیا لقمہ مائیک میں آسانی سے سنا جاسکتا ہے۔
گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی میڈیا سے بات چیت کے دوران جب صحافی کی جانب سے نیب سے متعلق سوال پوچھا جارہا تھا اس دوران وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے منہ پر ہاتھ رکھ کر کہا ’ نیب کے خلاف نہیں بولنا‘، جو کمیرے اور مائیک نے ریکارڈ کر لیا۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ایک ہوٹل کو شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے معاملے میں نیب نے 12 اگست کو طلب کررکھا ہے۔
نیب کے خلاف نہیں بولنا ۔۔۔ ? pic.twitter.com/2SXnVIl90p
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) August 9, 2020